Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں بھی ڈائمنڈجوبلی یوم آزادی قومی وملی جوش و جذبے سے منایا گیا

ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں بھی ڈائمنڈجوبلی یوم آزادی قومی وملی جوش و جذبے سے منایا گیا

خانیوال14اگست2022 (سعید احمد بھٹی) ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں بھی ڈائمنڈجوبلی یوم آزادی قومی وملی جوش و جذبے سے منایا گیا صبح کا آغاز مساجد میں وطن عزیز پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن امان کے لیے کی گئی

خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ضلعی ہیڈ کوارٹرپرڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی‘ڈپٹی کمشنرظہیرعباس چھٹہ اورایم پی اے شاہدہ احمد حیات جناح لائبریری پہنچے اورپرچم کشائی کی‘ملک پاکستان کی بقاء وسلامتی اورترقی کے خصوصی دعا کی‘

پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ڈی پی او‘ڈپٹی کمشنر اورایم پی اے نے جناح لائبریری کے لان میں پودے بھی لگائے۔بعدازاں جناح لائبریری کے ہال میں جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقد ہونیوالی تقریب میں ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی‘ڈپٹی کمشنرظہیرعباس چھٹہ اورایم پی اے شاہدہ احمد حیات نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پراے ڈی سی محمداخترمنڈھیر‘اے سی سیف اللہ جاویدا‘ صدربار راؤ محمد عامر ایڈووکیٹ‘سیکرٹری بار الطاف حسین بھٹی‘ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی‘ممبران امن کمیٹی ‘علماء کرام‘تاجر برادری‘ صحافی برادری‘اساتذہ‘ڈاکٹرز‘طلبہ‘ سرکاری افسران‘سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاو ت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعات طالبعلم حافظ غلام طحہٰ نے حاصل کی

اورنعت رسولﷺ طالعبلم فائق جاوید شیخ نے پیش کی‘اے پی ایس کے طالبات شہزینہ غضنفراورنے تقریر اور رومیسہ وحید نے ملی نغمہ پڑھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض اکرام ہراج نے سرانجام دئیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اورجلیل عمران خان نے کہاکہ وطنِ عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کا سورج پاکستان کی نئی امنگوں کے ساتھ اُبھر چکا ہے

پاکستان کی سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گاجس کے لیے عملی کردار ادا کرکے ہی ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کا حق اد ا کر سکتے ہیں پولیس ملک و قوم کی حفاظت اپنے جسم میں موجود خون کے آخری قطرے تک کرے گی۔ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس نے کہاکہ جشن آزادی ہمیں وطن عزیز کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے

پوری قوم اس دھرتی کی حفاظت کیلئے جانیں قربانیں کرنے کا عزم کرتی ہے۔ایم پی اے شاہدہ احمد نے کہاکہ دنیا جان لے کہ کوئی طاقت اس مملکت خداداد کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی‘ ایک آزاد خودار قوم ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ اپنے ملک کی بہترین خدمت کریں۔

Exit mobile version