19

آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور اس عرض وطن پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور گم نام سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں. چوہدری محمد اکمل

آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور اس عرض وطن پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور گم نام سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں. چوہدری محمد اکمل

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ” آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور اس عرض وطن پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور گم نام سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں. چوہدری محمد اکمل “
ملک بھر کی طرح جہانیاں میں بھی یومِ آزادی کی تقریبات انتہائی جوش و خروش سے منائی گئیں، اسی حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب کا آغاز میونسپل کمیٹی، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، تحصیل بار کونسل اور فیملی چرچ میں ہوا ،

اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر چوہدر محمد اکمل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سرکل جہانیاں چوہدری عبدالکریم ،پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور صوبائی ٹکٹ ہولڈر چوہدری خالد جاوید آرائیں اور حاجی محمد امین گجر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عمر غوری ، تحصیل بار کونسل کی جنرل سیکرٹری روبینہ اسماعیل قاضی ، جہانیاں پریس کلب اور صحافی برادری اور ریسکیو 1122 کے انچارج محمد ندیم نے پرچم کشائی کی، میزبانی کے فرائض نذیراحمد گوندل نے سرانجام دیئے،

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اکمل نے کہا کہ آج کا دن تجدیدِ عہد کا دن ہے اور اس عرض وطن پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور گم نام سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، چوہدری خالد جاوید آرائیں نے کہا کہ آج پھر پاکستان میں اتحاد و یگانگت کی زیادہ ضرورت ہے اور پاکستان کی بقا ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے. حاجی محمد امین گجر نے کہا کہ پاکستان کا وجود لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے.

اس دوران میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں مون سون 2022 کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا. اسی دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین میں یومِ آزادی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی. اس موقع پر چوہدری ارشد آرائیں، رانا فیاض انور ، انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد ابراہیم، چوہدری قیصر احسان، محکمہ تعلیم، جنگلات، میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر محمد اقبال،

امن کمیٹی کے ممبران، الیاس احساس، نمبردار چوہدری الیاس رندھاوا ، نمبردار چوہدری زبیر واہلہ ،چوہدری سعید اقبال گورَایا، چوہدری غلام سرور آرائیں انجمن پٹواریان کے صدر حاجی ظفر اقبال اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں