Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی پچھترواں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی پچھترواں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

جدہ ۔(نورالحسن گجر سے )دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی پچھترواں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، سعودی عرب کے شہر جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر پاکستان قونصلیٹ جدہ اور قومی یکجہتئ فورم کی جانب سے یوم آزادی کی پروقار تقریب منعقد کی گئ ، جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور فورم کے قائدین نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ تھے۔ اس موقع پرقونصل جنرل خالد مجید نے تمام کمیونٹی کو پچھترویں

یوم آزادی کی دلی مبارکباد دیتےہوۓ اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت ہمیں ہماری قومی سلامتی کی خاطر تمام تراختلافات کو پسِ پشت ڈال کرایک قوم ہو کرچلنا ہے،انکا مزید کہنا تھا کہ قومی یکجہتی کے ساتھ ہم ہرمشکل کا سامنا کرسکتے ہیں۔ او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ نے کہا کہ ہم سیاسی طور پر انتہائی غیر مستحکم ہیں،گزشتہ پچھتر سالوں میں ایسی مثالوں کی کوئی کمی نہیں۔ ہمارا دو قومی نظریہ آج ثابت ہو رہا ہے کہ وہ ایک اچھا فیصلہ تھا ۔ ان پچھترسالوں میں قوم نےبہت سے

اتار چڑھاو دیکھےہیں.ہماری منزل یکجہتی ہے اور ہمیں آپس میں اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ہمیں اپنی ذات نہیں بلکہ اپنی ذات سے بڑھکراپنے ملک کا سوچنا ہو گا۔ پاکستان کے قومی ترانے سے ہمارا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے، پاک سر زمین کا لفظ ہی دل کو بھا جاتا ہے اور قومی ترانے میں ہی پاکستان کا بہترمستقبل پوشیدہ جوکہ قوت اخوت عوام یعنی اکھٹے ہو کر چلنے میں ہے۔ ڈسپلن، بھائی چارہ اور آپس میں ایمان اتحاد اور تنظیم ہو تو ہمیں اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا کرنے میں کوئ مشکل نہ ہو۔ اس موقع پر کنوینیئرپاکستان قومی یکجہتی فورم سید ریاض بخاری نے اپنے خطاب میں کہا

کہ ہمارے فورم کا مقصد تمام کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور دیار غیار میں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے اور یہ جو آج ہم سب ملکر یکجہتی کا مظاہرہ کر رہیں اسی طرح پاکستان میں موجودہ حالات کے تناظر میں بھی ہمیں ایک قوم ہوکر یکجہتی کی ضرورت ہے ، جب تک ہم ایمان اتحاد اور تنظیم ہر عمل پیرا نہیں ہونگے ہم ترقی نہیں کر سکتے ۔ خوشحال پاکستان کا فقط واحد حل ہے کہ قطع نظراسکے کہ ہم پاکستان میں ہوں یا دیار غیر میں، ہمیں باہمی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے ۔ دیگر مقررین میں چوہدری اکرم گجر نے

اپنے خطاب میں تمام کیمونٹی اراکین کی نمائندگی کرتے ہوئے مہمانوں کو ویلکم کیا اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا مشترکہ اور بہترین پروگرام منعقد کرنے پر اور ماہر غذاہیت ادعیہ وہاج نے اور ڈاکٹر روضینہ نے خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ملک سے محبت اور جذبے کا اظہار کیا اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور قومی یکجہتئ فورم کے زمہ کا شرکت یہ ادا کیا کے انہوں نے

خیام آزادی کے موقع پر خواتین کو بھی سٹیج پر آنے کا موقع فراہم کیا ۔ تقریب کے اختتام پر کمیونٹی کی بہترین خدمات پر قونصل جنرل خالد مجید کو پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئ اور سب نے ملکر یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا اور پاکستانی کی ترقی خوشحالی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کی لیے دعا کی گی ۔

Exit mobile version