Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

محکمہ بہبود آبادی کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

محکمہ بہبود آبادی کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

محکمہ بہبود آبادی کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

تحصیل حلیمزئی وی سی 1 برہ کدی خیل کے سینکڑوں مریضوں کامعاٸنہ اور مفت دوائیاں فراہم کردی
تفصیلات کے مطابق محکمہ بہبود آبادی مہمند کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپوں کا سلسلہ بدستور جاری رکھاہے گزشتہ روز تحصیل تحصیل حلیمزئی ملک اعلان کلے کے حجری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے علاقے کے سینکڑوں غریب اور نادار مریضوں کا معائنہ کر کے مفت ادویات فراہم کی اس موقع پر 29 مرد 76 خواتین اور 49 بچوں کا معائنہ ہوا عام مریضوں کے علاوہ میڈیکل کیمپ میں دانت ، شوگر, جوڑو کا درد مریضوں کی چیک اپ بھی کی گئ اس کے علاوہ 30 بلڈ پریشر کے مریضوں کا بھی چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات اور فراہم کی گئی
پاپولیشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی آفیسر غفور شاہ و دیگر اعلیٰ حکام نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا

اور مقامی لوگوں سے ملاقات کرکے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی پاکستان کی خوشی ہم مہمند قوم کیساتھ ہیں اور یہ فری میڈیکل کیمپ بھی یومِ آزادی کی خوشی میں کی گئی ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ بدستور جاری رکھیں گے

جبکہ محکمہ بہبود آبادی مہمند نے گزشتہ چند عرصے میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کے دوران تین ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کر کے مفت دوائیاں فراہم کی ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں مرد و خواتین کو پاپولیشن کنٹرول کے حوالے سے فری معلومات اور میڈیسن کی سہولیات بھی دے رہے ہیں۔

Exit mobile version