28

اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میاں چنوں چوہدری رمیض ظفر نے ہمراہ ریونیو فیلڈ سٹاف بسلسلہ سیلاب دریائے راوی کے قریب جے بند اور دریائی علا قہ موضع روٹلہ کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میاں چنوں چوہدری رمیض ظفر نے ہمراہ ریونیو فیلڈ سٹاف بسلسلہ سیلاب دریائے راوی کے قریب جے بند اور دریائی علا قہ موضع روٹلہ کا دورہ

میاں چنوں/ خانیوال (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میاں چنوں چوہدری رمیض ظفر نے ہمراہ ریونیو فیلڈ سٹاف بسلسلہ سیلاب دریائے راوی کے قریب جے بند اور دریائی علا قہ موضع روٹلہ کا دورہ کیا۔ محکمہ حیوانات نے جے بند ۔روٹلہ اور پل لوہاراں والی پر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دئیے ہیں

اور ریسکیو 1122کا سٹاف بھی موجود یے۔ اس موقع پرکہا کہ لوگوں کو پانی کی بڑھتے ہوئے لیول کے بارے میں آگاہ کیا کہ ممکنہ سیلاب آ سکتا ہے اور لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ سیلابی علاقہ میں سے اپنا سازوسامان سمیت کسی محفوظ علاقہ کی طرف ترک سکونت کر جائیں تاکہ کسی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔۔

مزید برآں محکمہ ریونیو کے آفیسران اور اہلکاران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر پانی کے لیول کو جانچا جائے اور تمام تر انتظامات کو مکمل کیا جائے تاکہ کسی بھی نگہانی صورت حال سے نپٹا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں