30

محکمہ بہبود آبادی مہمند کی جانب سے ایک روزہ آگاہی سمیناراور واک کا اہتمام

محکمہ بہبود آبادی مہمند کی جانب سے ایک روزہ آگاہی سمیناراور واک کا اہتمام

ضلع مہمند۔
محکمہ بہبود آبادی مہمند کی جانب سے ایک روزہ آگاہی سمیناراور واک کا اہتمام محکمہ بہبود آبادی مہمند کی جانب سے تحصیل پڑانگ غار میں “اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بچوں کے پیدائش میں مناسب وقفہ کے نام ایک روزہ آگاہی سمینار کا انقعاد کیا گیا آگاہی سمینار سے محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی آفیسر غفور شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

کہا کہ بچوں میں مناسب وقفہ نہ ہونے سے خواتین اور بچوں کی صحت پر انتہائی بُرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور حمل کے دوران پیچیدگیاں بڑھنے سے ماں کے مرنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ’ماں کو اینیمیا کا مرض ہو جاتا ہے جس سے خون کی کمی ہو جاتی ہے، فولک ایسڈ کی کمی ہو جاتی ہے۔ فولک ایسڈ ایک ایسا وٹامن ہے جو بچے کے دماغ اور کمر کی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے۔
ڈاکٹر جہانزیب نے کہا کہ ماں کا صحت مند ہونا بھی اُتنا ہی ضروری ہے جتنا نئے بچے کا اِس دنیا میں آنا، لیکن بچوں کی پیدائش میں اگر مناسب وقفہ نہ ہو تو زچہ و بچہ دونوں کی آئندہ زندگی کے لیے صحت سے متعلقہ خطرات بڑھ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہر ایک لاکھ میں سے تقریباً 178 خواتین دوران حمل ہونے والی پیچیدگیوں یا زچگی کے دوران زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں

جبکہ پیدائش سے لے کر ایک برس کی عمر تک پہنچنے سے قبل ایک ہزار میں سے تقریباً 42 بچے دم توڑ جاتے ہیں۔اس کے علاوہ علماء مولانا گلاب شاہ اور مولانا ضیاءاللہ نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ نہ صرف شرعی نقطہ نظر سے جائز ہے بلکہ ماں اور بچے کی صحت کے لیے ضروری بھی ہے اس سے پہلا بچہ مدت رضاعت پوری کر کے چلنے پھرنے کے قابل ہو جائے گا

اور آنے والا بچہ بھی صحت مند ہوگا۔ سمینار میں محکمہ بہبود آبادی مہمند کے اہلکاروں کے علاوہ علماء علاقائی عمائدین نے شرکت کی اور محکمہ بہبود آبادی مہمند کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا سمینارکے اختتام کے بعد ایک آگاہی واک بھی کیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں