موسمیاتی تبدیلیاں انسانی جسم پر اثر انداز ہوتی ہیں ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر فرمان حیدر
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) موسمیاتی تبدیلیاں انسانی جسم پر اثر انداز ہوتی ہیں گلے کی خراش سانس کی بندش اور سینے کی انفیکشن بچے بڑے اور جوان سب اس سے دو چار ہو جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار ہومیو پیتھک ڈاکٹر فرمان حیدر نے جناح پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ اس میں احتیاطی طور پر دن میں دس بارہ مرتبہ اپنا چہرہ دھوتے رہیں
باوضو رہنا بھی مختلف بیماریوں سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے مسعود فارما ہومیو لیبارٹری کی ادویات اس وقت نہایت مناسب کوالٹی اور عام آدمی کی پہنچ میں اپنے ہومیو پیتھک معالج سے رجوع کریں اور دور جدید میں بھی جدید طرز پر تیار کردہ ادویات استعمال کریں بیماریوں سے محفوظ رہیں۔ نیم گرم پانی میں چند ہومیو ادویات کے ڈراپس مکس کر کے گلے کھانسی اور سانس کی انفیکشن سے بچاؤ ممکن ہے
آج کل یہ بیماری بچوں میں بھی بھی نظر آرہی ہے جس پر ہومیو پیتھک ڈاکٹر فرمان حیدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ادویات تو مارکیٹ میں بہت موجود ہیں ایلو پیتھک طریقہ علاج میں اسکا مستقل حل موجود نہیں تاہم ہومیو ادویات کے استعمال سے آہستہ آہستہ شوگر سے دوری ممکن ہے سب سے پہلے ادویات کے بجائے صبح کی سیر لازمی اپنائیں چاہے مسجد تک ہی چلے جائیں جائیں خوراک سادہ کھا لیجئے اور جب تک اچھی بھوک نہ لگے کھانا نہ کھائیں
اور ایک روٹی کو خوب چبائیں اور تیزی عجلت میں کھانا نہ کھائیں تاکہ معدے پر بوجھ نہ بنے۔اپنی روٹی میں مستحق کا حق ادا کریں جو نعمتیں تقسیم کریں گے وہ کھانی بھی نصیب ہوں گی اس طرح حقوق العباد بھی ادا ہو گا اور آپ کو خوراک ہضم کرنے کے لئیے کولڈ ڈرنک کا سہارا نہ لینا پڑے مزید ہومیو معالج سے رجوع کر کے مشورہ کرتے رہیں اپنے جسم کو کو تندرست رکھیں