Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

میاں چنوں کے سپوت ارشد ندیم ڈی پی او آفس پہنچے جہاں ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے ان کا والہانہ استقبال

میاں چنوں کے سپوت ارشد ندیم ڈی پی او آفس پہنچے جہاں ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے ان کا والہانہ استقبال

خانیوال(سعید احمد بھٹی)بائیسویں کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں نئی تاریخ رقم کرنے والے میاں چنوں کے سپوت ارشد ندیم ڈی پی او آفس پہنچے جہاں ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے ان کا والہانہ استقبال کیا اورگدستہ پیش کیا اس موقع ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی اورپولیس افسران وملازمین نے انہیں پھولو ں کے ہارپہنائے۔ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا

کہ کامن ویلتھ گیمز2022میں گولڈ میڈل حاصل کرکے قومی ہیروارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا‘ارشد ندیم ملک وقوم کا اثاثہ ہیں جنہو ں نے جیولین تھرو مقابلے میں 90.18 میٹرز دور جیولین تھرو کر کے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا ہے بلکہ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز مقابلوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے‘

ارشد ندیم ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ، ایشین اور اسلامی گیمز سمیت مقابلوں میں گولڈ اور براؤنز میڈلز حاصل کرکے ملک اور قوم کا نام روشن کرچکے ہیں‘خانیوال پولیس اورخانیوال کے عوام کو ان پر فخرہے۔ا س موقع پر قومی ہیروارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈی پی او جلیل عمران خان اورخانیوال پولیس کا بے حد مشکور ہوں

جنہوں نے میراشانداراستقبال کیا کہ میں اللہ پاک‘اپنے والدین اور پاکستانی عوام کا شکرگزار ہوں جن کی دعاؤں سے میں 2گولڈ میڈل جیتا ہوں اورانشاء اللہ آئندہ بھی ملک وقوم کا نام روشن کرتا رہوں گا۔

Exit mobile version