Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جلیل عمران خان غلزئی کی زیر صدارت پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایس ڈی پی او آفس میانچنوں میٹنگ کا انعقادکیا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جلیل عمران خان غلزئی کی زیر صدارت پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایس ڈی پی او آفس میانچنوں میٹنگ کا انعقادکیا گیا

خانیوال 19اگست 22 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جلیل عمران خان غلزئی کی زیر صدارت پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایس ڈی پی او آفس میانچنوں میٹنگ کا انعقادکیا گیا جس میں ایس ڈی پی او میانچنوں ناصر علی ثاقب،ایس ایچ اوز سمیت دیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ تھانوں کے انفرادی کرائم کا تفصیلی جائزہ اور تھانہ وائز سنگین مقدمات کوڈسکس کیا گیا۔ڈی پی او جلیل عمران خان نے کہاہے

کہ پولیس افسران سروس ڈلیوری میں بہتری اور پولیس رویوں میں تبدیلی کیلئے فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی اورجامع حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کوکو یقینی بنائیں‘ اشتہاری اور عدالتی مفروروں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے‘ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ مافیا کے خلاف موثر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔انہوں نے کہا

کہ تھانہ جات میں آنیوالے سائلین کی درخواستوں پر کاروائی کرتے ہوئے صحیح معنوں میں داد رسی کی جائے‘پولیس حراست میں تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں‘ سینئر آفیسرز اپنے ماتحتوں کے ساتھ بہترین رویہ اپنائیں ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

Exit mobile version