بحیثیت پولیس فورس ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے آپ کو کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رکھیں،جلیل عمران خان غلزئی
خانیوال19اگست22(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی نے کہاہے کہ بحیثیت پولیس فورس ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے آپ کو کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رکھیں اور معاشرے سے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی او رعوام الناس کو جلد از جلد او رمیر ٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے محکمانہ کاوشوں کے ضمن میں متحد ہو جائیں تاکہ ہم عوام کے دل جیت لیں
کہ جن کو ہمیشہ ہم سے اچھے کاموں کی توقع رہتی ہے اور محب وطن پاکستانی اورخانیول کا معززشہری ہونے کے ناطے سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ امن وامان کے قیام‘آئین کی حکمرانی‘قانونی کی بالادستی اوراداروں کی مضبوطی کے لیے اپنا کردارجاری رکھیں‘جرائم کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پولیس کے دست بازوبنیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد اہلسنت نشتر روڈ میاں چنو ں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بلاشبہ باہمی مشاورت اوربہترین تعاو ن سے ہی جرائم روکنے کی کوشش سے معاشرے میں ترقی کی راہیں ہموارہوتی ہیں‘
تاہم شہری بھی جھوٹے اورمن گھڑت واقعات کی بنیادپر نہیں بلکہ حق اورسچ کی نیت سے آگے بڑھ کر پولیس کی معاونت کا سلسلہ جاری رکھے۔ڈی پی او نے کہاکہ خانیوال پولیس منشیات سے بچاؤ اوربچوں کو جنسی تشدد یاجنسی ہراسگی سے بچانے کیلئے شب وروز کوشاں ہے اگرپولیس کے ساتھ عوام اورمعززین علاقہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک ساتھ عملی طور پر میدان میں آئیں تویقینامنشیات‘بچوں پر جنسی تشدد ودیگرجرائم کے تدارک کو ممکن بنایاجاسکتاہے۔