Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مہمند ٹھیکہ داران یونین خیبر پختونخوا ٹھیکہ داران کے ساتھ ہر قسم کے ٹینڈرز سے بائیکاٹ میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پریس کانفرنس

مہمند ٹھیکہ داران یونین خیبر پختونخوا ٹھیکہ داران کے ساتھ ہر قسم کے ٹینڈرز سے بائیکاٹ میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پریس کانفرنس

ضلع مہمند. ٹینڈرز سے بائیکاٹ ٹھیکہ داران کے مطالبات ماننے تک جاری رہے گا. ٹھیکہ داران کو ٹینڈرز 2017 نرخ شیڈول کے مطابق دیا جاتا ہے. جبکہ موجودہ مہنگائی سے ٹھیکہ دار برادری کا جاری ترقیاتی سکیموں میں سراسر خسارہ ہیں. حکومت مہنگائی کے تناسب سے ٹینڈرز کے لیے نئے نرخ مقرر کریں

تاحال کم ریٹ پر ٹینڈرز لینے والے تمام جاری سکیمیں ادھوری رہ گئی ہیں. ایریگیشن ضلع مہمند میں اپنا دفتر قائم کرکے 18 فیصد کمیشن سے باز آجائے. مہمند ٹھیکہ دار برادری باجوڑ ٹھیکہ داران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں. جبکہ باجوڑ ٹھیکہ داران پر درج ایف آئی آر کے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں. مہمند ٹھیکہ داران یونین
ان خیالات کا اظہار مہمند ٹھیکہ داران یونین کے صدر حاجی لعل باد شاہ ، حاجی مینہ دار، حاجی خان محمد، ملک باغی شاہ، ملک رضا خان، زرمحمد و دیگر نے مہمند پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے موقع پر کرتے ہوئے کہا. کہ مہمند ٹھیکہ داران یونین خیبر پختونخوا ٹھیکہ داران کے ساتھ ہر قسم کے ٹینڈرز سے بائیکاٹ میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں. جبکہ ٹھیکہ داران کا ٹینڈرز سے بائیکاٹ مطالبات ماننے تک جاری رہے گا.

کیونکہ موجودہ مہنگائی کے دور میں بھی ٹینڈرز کے نرخیں2017 شیڈول کے مطابق دی جاتی ہیں، جس سے ٹھیکہ دار برادری کو مکمل خسارہ اٹھانا پڑتا ہے حکومت ٹھیکدار برادری کے نقصانات کے خاطر ٹینڈرز میں مٹیریل کے نرخ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے نئے شیڈول جاری کریں. انہوں نے بتایا کہ 45 فیصدکم ریٹس پر ٹینڈر لینے سے بیشتر ترقیاتی منصوبے ادھورے رہ چکے ہیں.
لہذا محکمے پانچ فی صد سے کم ریٹ بولی پر پابندی لگائیں. تاکہ ٹھیکیدار کا نقصان بھی نہ ہو اور منصوبے بھی بروقت مکمل ہوسکے.

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ قبائلی ضلع مہمند میں ٹھیکیداران کو بروقت سیکورٹی الاؤنس نہ ملنے سے آٹھ کروڑ روپے خزانہ کو چلی گئیں. جن کا نقصان بھی ٹھیکہ داران کو اٹھانا پڑا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایریگیشن محکمہ کا ضلع مہمند میں دفتر نہ ہونے سے ٹینڈرز یا بل ادائیگی کی صورت میں ٹھیکداران انتہائی مشکل سے گزر رہے ہیں. اورمذکورہ محکمہ کاضلع مہمندمیں دفتر نہ ہونے سے جاری زیادہ تر منصوبے ناقص تعمیر ہوچکے ہیں. کیونکہ پشاور آفس سے ضلع مہمند میں جاری کاموں کی نگرانی ناممکن ہے.

اس لئے مذکورہ مشکلات اور محکمہ اپنے کاموں کی بہتری کیلئے فوری طور پر غلنئ میں اپنا دفتر قائم کریں. بلکہ محکمہ ایریگیشن ٹھیکہ داران سے 18 فیصد کمیشن کٹوتی سے باز آجائے.مہمند ٹھیکہ داران نے باجوڑ ٹھیکہ داران پر درج ایف آئی آر کا سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ مہمند ٹھیکہ داران باجوڑ ٹھیکہ دار برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں. بلکہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے اپنا بائیکاٹ کے پی کےٹھیکہ داران کے مطالبات پورا ہونے تک جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا.

Exit mobile version