Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

صحت مند بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی افادیت سے کسی طور بھی انکار ممکن نہیں ہے ، حافظ حلیم شاہ بابر

صحت مند بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی افادیت سے کسی طور بھی انکار ممکن نہیں ہے ، حافظ حلیم شاہ بابر

کوئٹہ( پ ر)نیشنل پروگرام ایمپلائز یونین بلوچستان کے صوبائی صدر حافظ حلیم شاہ بابر، حاجی اعظم،رازق زہری،کریم زہری، پروین لانگو ،آمنہ خان،رشیدہ سمالانی، غزالہ ،راحت ، شازیہ ،ممتاز درانی ، رشیدہ زہری ودیگرنے اپنے مشترکہ کہا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے ماں کے دودھ کی افادیت کے سلسلہ میں منعقد کی گئی ایک روزہ ورکشاپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے

کہ ایسی تربیتی ورکشاپ سے خواتین میں شعور اُجاگر ہوگا اُنہوں نے کہ ماں کے دودھ کی افادیت کے بارے میں شعور اُجاگر کرنے سے صحت مند معاشرے کی تعمیر میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہو گی محکمہ صحت کے فیلڈ میں کام کررہی خواتین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ گھر گھر یہ پیغام پہنچائیں ایک صحت مند زندگی کے لیے ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت سے کسی طور پر بھی انکار ممکن نہیں ہے نومولود بچوں کو پیدائش سے ہی اگر ماں کا دودھ پلایا جائے تو اُن میں بیماریوں کا سبب بننے والے جراثیم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے

اور چونکہ ماں کا دودھ غذائیت سے بھر پور ہونے کی وجہ نومولود بچوں کی صحت پر اس کے اچھے اثرات ہوتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ فیلڈ میں کام کررہی خواتین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس اہمیت و افادیت کو گھر گھر پہنچائیں تاکہ شعور اُجاگر ہو اور مائیں اس بات کو محسوس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلائیںاُنہوں نے سیکریٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہر ، ڈائریکٹر جنرل صحت نور محمد قاضی ، فیلڈ کوارڈی نیٹرڈاکٹر ثناء اللہ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

Exit mobile version