33

عمران خان کا سلمان رشدی پر حملہ کی مذمت کرنا قابل افسوس ہے، کیپٹن عاصم ملک

عمران خان کا سلمان رشدی پر حملہ کی مذمت کرنا قابل افسوس ہے، کیپٹن عاصم ملک

ریاست مدینہ بنانے کے دعوے دار کی طرف سے تاجدار مدینہ کے گستاخ پر حملہ کی مذمت ناقابل فہم ہے، کیپٹن عاصم ملک،لاہور(بیورورپورٹ) اوورسیزپاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی طرف سے شاتم رسول سلمان رشدی پر حملہ کی مذمت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسا ریاست مدینہ بنانے والا ہے جو تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخ پر حملہ کی مذمت کررہا ہے

، پی ٹی آئی ورکروں کے لیے نہایت غورطلب بات ہے کہ پورے عالم اسلام میں عمران خان پہلے اور واحد شخصیت ہیں جنہوں نے سلمان رشدی پر حملے کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اصلی چہرہ آہیستہ آہیستہ بے نقاب ہورہا ہے اور ریاست مدینہ کی گردان کرنے والا دراصل ریاست مدینہ کا دشمن ثابت ہورہا ہے، کیپٹن عاصم ملک نے انکے حمایتیوں سے کہا کہ اب بھی وقت ہے اس پاکستان اور اسلام مخالف شخص کو پہچان لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں