Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حالیہ مون سون بارشوں اور اسے تباہی کے سبب گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ کا دورہ کیا

حالیہ مون سون بارشوں اور اسے تباہی کے سبب گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ کا دورہ کیا

ٹھٹھہ امین فاروقی
حالیہ مون سون بارشوں اور اسے تباہی کے سبب گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ کا دورہ کیا گھارو پہنچتے ہی مشیر صادق علی میمن ، سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو ، عثمان کنبہار ، جام احسان جوکیو و دیگر نے استقبال کیا
گھارو شہر کے معائینہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ برساتی پانی کو فوری طور پر نکالا جائے گا تازہ برساتوں سے پورے سندھ کو شدید نقصان پہنچا ہے پی ڈی اے کو فوری طور پر ہدایت جاری کردی ہیں تاکہ برسات متاثرین کو فوری امدادی سامان مل سکے
دوسری جانب ڈی سی آفس ٹھٹھہ میں وزیراعلی کی صدارت اجلاس ہوا اجلاس میں ایم پی اے ریاض شاہ شیرازی، مشیر رسول بخش چانڈیو، معاون خاص صادق میمن ، غلام قادر پلیجو ، سمیت کمشنر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ اور دیگر شریک سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ
ٹھٹہ میں گھروں، فصلوں اور انفرا اسٹریکچر کو کافی نقصان ہوا ہے، آپ متاثرین کی ایک فہرست تیار کریں، ہم متاثرین کی بھرپور مدد کرینگے،
میں چاہتا ہوں کہ حقداروں کو حق ملے، ٹھٹہ میں بارشوں کے دوران 11 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف سے مدد کیلئے درخواست کی ہے، وزیراعظم نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ سندھ حکومت کی بھرپور مدد کرینگے،
وفاق اور صوبائی حکومتیں متاثرین کی نہ صرف مدد کرے گی بلکہ معاوضہ بھی دیگی، ہم سی پیک میں کیٹی بندر جیٹی کی اسکیم دوبارہ شامل کرینگے،
یہ اسکیم کیٹی بندر اور وہاں کے رہنے والوں کی زندگی تبدیل کردیگی، ڈی سی ٹھٹھہ نے وزیر اعلیٰ کو آگاہی بریفننگ میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ
ٹھٹہ میں اب تک 600 ملی میٹر بارش ہوئی ہے،
اتنی زیادہ بارش سے تباہی ہوئی ہیں، ٹھٹہ تعلقہ میں 9712 ایکڑ وں پر فصلیں تباہ ہوئی ہیں، ،
ساکرو تعلقہ میں 6429 ایکڑ، گھوڑاباڑی میں 2872 ایکڑ اور کیٹی بندر 1350 ایکڑ فصلیں تباہ ہوئی ہیں
ٹھٹہ میں 980 گھر، میرپورساکرو میں 2500 گھر، گھوڑا باڑی میں 1500 گھر وار کیٹی بندر میں 500 گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے
ٹھٹہ میں 4705 ٹینٹ، 15905 مچھر دانیاں، 500 لوگوں کو کھانا دیا ہے،

Exit mobile version