Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مروٹ میں کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اینگرو فرٹلائیزر اینڈ پیسٹی سائیڈ کمپنی کا وٹو بردارز کمشن شاپ کے زیر اہتمام مروٹ کے نجی حال میں کارنر میٹنگ کا انعقاد

مروٹ میں کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اینگرو فرٹلائیزر اینڈ پیسٹی سائیڈ کمپنی کا وٹو بردارز کمشن شاپ کے زیر اہتمام مروٹ کے نجی حال میں کارنر میٹنگ کا انعقاد

رپورٹ ابو حمزہ ساجد

مروٹ میں کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اینگرو فرٹلائیزر اینڈ پیسٹی سائیڈ کمپنی کا وٹو بردارز کمشن شاپ کے زیر اہتمام مروٹ کے نجی حال میں کارنر میٹنگ کا انعقاد۔

اینگرو فرٹلائیزر اینڈ پیسٹی سائیڈ کمپنی کی کارنر میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا تلاوت قرآن مجید کی سعادت حافظ محمد دانش نے حاصل کی
میٹنگ میں اینگرو پیسٹی سائیڈ کمپنی سے چوہدری فیصل صاحب اور بلاول اشفاق صاحب نے کسانوں کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اینگرو فرٹلائیزر اینڈ پیسٹی سائیڈ نے ہمیشہ نیو کیمسٹری متعارف کروائی ہے ۔ کسانوں کے بہتر مستقبل کے لیے بیماریوں کے خاتمے کے لیے ڈیلگیٹ ، رومی ، جینٹگ , اور دو آر جیسے برودیکٹ مہیا کیے ہیں۔ اینگرو کمپنی فرٹیلائزرز اور پیسٹی سائیڈ سمیت کسانوں کو اعلی کوالٹی میں گندم کا بیج بھی مہیا کرتی ہے

۔ اینگرو کے بروڈاکٹ کسانوں میں خوش حالی اور زراعت میں جدت کا سبب بنتے ہیں ۔ علاقہ مروٹ کی سر زمین کاٹن کی فصل کے لیے بہت موزوں ہے لیکن کسانوں کو بھرپور کوشش سے فصل کو فنکس سے بچانا ہو گا۔ میٹنگ میں علاقہ بھر سے صدر سٹی پریس کلب مروٹ میاں محمد شبیر وٹو ، ابو حمزہ ساجد ، غلام مصطفیٰ جوئیہ ، میاں مختیار احمد سکھیرا ، رانا رافاقت علی، رانا عبدالقیوم ، چوہدری شوکت وینس سمیت دیگر کسانوں نے شرکت کی ۔

Exit mobile version