34

ضلع مہمند۔پڑانگ غاربہلولہ میں خون کی ہولی۔باپ دوبیٹوں سمیت قتل

ضلع مہمند۔پڑانگ غاربہلولہ میں خون کی ہولی۔باپ دوبیٹوں سمیت قتل

ضلع مہمند۔پڑانگ غاربہلولہ میں خون کی ہولی۔باپ دوبیٹوں سمیت قتل۔ملزمان فرار۔ملزمان گرفتارکیلئے پولیس کاعلاقے میں سرچ اپریش اورجگہ جگہ ناکہ بندیاں۔واقعہ کواڑزمائن سے پیش آیاہے۔پولیس ذرائع
تحصیل پڑانگ غار بہلولہ کے پہاڑمیں کواڑزمائن کے تنازعہ پرفریق محمدشاہ,محمودشاہ اورظاہرشاہ کے پسران نے فائرنگ کرکے نواب خان دوبیٹوں عماداورقابل سمیت بے دردی سے قتل کردی۔پڑانگ غارپولیس کوواقعہ کی اطلاع ملتی ہی بھاری نفری جائے وقوع پرپہنچ گئے۔جبکہ پولیس نے پہنچتی ہی علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ اپریشن شروع اورجگہ جگہ ناکہ بندیاں کردی۔مگرملزمان تاحال فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پڑانگ غارتھانہ کے ایس ایچ اواسرارخان نے واقعہ کی تفصیلات میڈیاکوبذریعہ فون بتاتے ہوئے کہاکہ پڑانگ غاربہلولہ میں کواڑزمائن تنازعے پر محمدشاہ,محمودشاہ اورظاہرشاہ کے پسران نے فائرنگ کرکے نواب خان دوبیٹوں عماداورقابل سمیت قتل کیاہے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نےعلاقے میں سرچ اپریشن اورناکہ بندیاں کئے ہیں۔مگرملزمان تاحال فرارہیں۔جبکہ پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں