30

بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز نامنظور، شہری سراپا احتجاج بن گئے

بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز نامنظور، شہری سراپا احتجاج بن گئے

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کے باعث شہری سراپا احتجاج بن گئے-

حکومت نے پٹرول و دیگر چیزوں میں حد درجہ اضافہ کرکے پہلے ہی غریب سے جینے کا حق چھین لیا تھا، اب بجلی بلوں میں ناجائز اضافی ٹیکس لگا کر عوام کو خود کشی پر مجبور کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شیخوپورہ و گردونواح کے شہریوں اور کسانوں نے بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکس عائد کرنے کے خلاف واپڈا آفس شیخوپورہ کا گھیراؤ کرلیا،

احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور کہا کہ اگر حکومت نے ناجائز ٹیکس ختم نہ کئے تو ہم ہرگز بل ادا نہیں کریں گے

اور کسی بھی واپڈا اہلکار نے ہمارا کنکشن منقطع کرنے کی کوشش کی تو ہم قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور ہو جائیں گے،

شرکا نے بلوں میں عائد ایف پی اے اور کیو ٹی آر ٹیکس کو وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے منسوب کرتے ہوئے اسے مفتاح ٹیکس قراردیا-

احتجاجی مظاہرین نے واپڈا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ بل بجلی پر بے جا ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں اور مہنگائی کے ہاتھوں ہم پہلے ہی بہت پریشان ہیں،

غریب دو وقت کی روٹی کے لئے بمشکل گزارا کر رہا ہے، ہم ہزاروں لاکھوں روپے کے بل بجلی کہاں سے ادا کریں۔ موجودہ حکومت مہنگائی کے خلاف نعرہ لگا کر غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے آئی تھی مگر اس نے تو ظلم کی انتہا کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں