Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند۔سپینکی تنگی ماربل مائن پرپارٹنرٹھیکداران تنازعے کے حوالے سےقوم کمالی حلیمزئی کاجرگہ

ضلع مہمند۔سپینکی تنگی ماربل مائن پرپارٹنرٹھیکداران تنازعے کے حوالے سےقوم کمالی حلیمزئی کاجرگہ

ضلع مہمند۔سپینکی تنگی ماربل مائن پرپارٹنرٹھیکداران تنازعے کے حوالے سےقوم کمالی حلیمزئی کاجرگہ۔فریق سیراج خان اپنے عہدہ کے بل بوتے پر تنازعہ حل میں ٹال مٹول کررہے ہیں۔انتظامیہ علاقائی رسم رواج کیمطابق مذکورہ فریق تنازعہ کے پرآمن حل کیلئے مجبورکریں۔جبکہ متنازعہ مائن پرفیصلے تک مائینگ بندرکھیں۔

تاکہ تنازعہ سے کشیدگی پیدانہ ہوسکے۔جرگے کامتفقہ فیصلہ تحصیل حلیمزئی قوم کمالی حمزاخیل سے تعلق رکھنے والے ملک غلام نبی نے کمالی مختلف قبیلوں کے مشران پرمشتمل جرگہ بلاکرفریادکیا۔کہ سپینکی تنگی ماربل مائن میں دیگرپارٹنرٹھیکداران کے مشورے پرہم نے سرمایہ کاری کیلئے سیراج خان شریک کیا۔کیونکہ مائینگ کیلئے ہم سابقہ پارٹنرٹھیکداران کیساتھ درکارسرمایہ دستیاب نہ تھا۔

توہم سرمایہ کاری کے خاطرسیراج خان کے شراکت داری پرمجبورہوگئے۔جس سے مذکورہ مائن پرکام شروع ہوا۔مگرساتھ فریق سیراج خان مائن سے حاصل سرمایہ کے حصہ مساوات اورحساب کتاب سے انکاری ہوئے۔جس سے تنازعہ نے جنم لے کرکئی بارجھگڑے کرکے انتظامیہ کوحل کیلئے مختلف موقعوں پردرخواستیں دی۔اورانتظامیہ کوباربارفریادیں کی۔مگرتاحال میرے حق پرسیراج خان قابض ہے۔اورسینہ زوری کررہے ہیں۔

کیونکہ ان کیساتھ ایم پی اے کی کرسی اورطاقت ہے۔جن سے ہمارے تمام درخواستیں خارج کرکے تاحال قابض ہیں۔اورتنازعے کے باوجودبھی مائینگ جاری ہیں۔ملک غلام نبی نے کمالی حلیمزئی مشران سے تنازعہ حل میں تعاون کی اپیل کی۔جبکہ کمالی مشران نے ملک غلام نبی کے بیان کردہ فریاد پرکافی غورکے بعدعلاقے کے رسم رواج کی روشنی میں ایک مشترکہ فیصلہ کیا۔کہ پشتون رسم رواج کیمطابق فریق سیراج خان سینہ زوری نہ کرکے

بلکہ تنازعہ افہام وتفہیم سے حل کریں اورانتظامیہ سے پرزورمطالبہ کیاکہ حصہ مساوات اورحساب کتاب سے انکاری فریق کوپارٹنرکیساتھ تنازعہ حل پرمجبورکریں۔جبکہ انتظامیہ متنازعہ مائن پرفیصلہ صادرہونے تک بندرکھیں۔تاکہ مزیدکشیدگی پیدانہ ہوسکے۔ورنہ کشیدگی کی صورت میں تمام کمالی حلیمزئی قبیلے ملک غلام نبی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔

Exit mobile version