26

ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چٹھہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عادی ناجائز منافع خوروں سے نمٹنے کے لئے فری ہینڈ دیدیا

ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چٹھہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عادی ناجائز منافع خوروں سے نمٹنے کے لئے فری ہینڈ دیدیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چٹھہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عادی ناجائز منافع خوروں سے نمٹنے کے لئے فری ہینڈ دیدیا-انہوں ناقص کارکردگی والے مجسٹریٹس کی سرزنش کرتے ہوئے فیلڈ وزٹس بڑھانے کی ہدایت کی ہے -ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اس سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا اور ڈی او انڈسٹریز بلال مارتھ نے شرکت کی-

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مصنوعی گرانی و ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت ٹھوس کارروائیاں عمل میں لائی جائیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں-اس موقع پر ڈپٹی کشمنر کو بتایا گیا کہ رواں ماہ اب تک ناجائز منافع خوری پر دکانداروں کو 15 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد کے جرمانہ کیئے گئے جبکہ 4 ایف آئی آرز کا اندراج کرواکر دو دکانداروں کو گرفتار کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں