24

’سیاست انتظار کر سکتی ہے‘: نواز کی پارٹی ورکرز کو سیلاب متاثرین کی مدد کی ہدایت

’سیاست انتظار کر سکتی ہے‘: نواز کی پارٹی ورکرز کو سیلاب متاثرین کی مدد کی ہدایت

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنان کو سیلاب متاثرین کی مدد کی ہدایت کردی۔

اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ ن لیگ کے ارکان اسمبلی اور کارکنان اپنی توانائیاں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مختص کردیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سیاست انتظار کر سکتی ہے، اس وقت ہماری اولین ترجیح مشکلات میں گھرے ہمارے بہن بھائی ہیں۔

نوازشریف کا کہنا تھاکہ متاثرین سیلاب کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہمیں ہر ممکن اقدامات کرنے ہوں گے۔

خیال رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اب تک 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں