60

پنجاب حکومت ،ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر عباس چٹھہ کی ہدایت پر ضلع خانیوال کی چاروں تحصیلِوں میں انسدادِ ڈینگی کا ہفتہ منایا گیا

پنجاب حکومت ،ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر عباس چٹھہ کی ہدایت پر ضلع خانیوال کی چاروں تحصیلِوں میں انسدادِ ڈینگی کا ہفتہ منایا گیا

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) پنجاب حکومت ،سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور ،ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر عباس چٹھہ کی ہدایت پر ضلع خانیوال کی چاروں تحصیلِوں میں انسدادِ ڈینگی کا ہفتہ منایا گیا، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال راؤ راشد حفیظ کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں بھی انسدادِ ڈینگی کی مہم کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا،

سیمینار کی صدارت پرنسپل کالج نسیم شاہد اور تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہانیاں آمنہ صدف نے کی. مہمان خصوصی تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی تھے، میزبانی کے فرائض لیکچرار عیزا امجد اور انچارج پروگرام لیکچرار ماریہ کرسٹینا تھی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحصیلدار طاہر عباس خان کچھی نے کہا کہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کے چانسز بڑھ گئے ہیں

اور اس کا بروقت علاج احتیاط ہی یے، خدا نخواستہ اگر ہم نے کوتاہی کی تو ڈینگی کے مریضوں میں بے تحاشا اضافہ ہو سکتا ہے. تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر آمنہ صدف نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور انسدادِ ڈینگی کی قومی مہم تیز اور اس کے ایس او پیز پر یقینی عمل کرنے کی ضرورت ہے، پرنسپل کالج نسیم شاہد نے کہا

کہ ڈینگی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے، اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور عوام الناس کو آگاہ کریں، سیمینار کے اختتام پر واک کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر سینئر پٹواری نسیم الحسن،،پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے شرکاء، اساتذۂ کرام اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں