32

ضلع مہمندتحصیل خویزئی میں بچہ بچھوڈسنے سے جان بحق

ضلع مہمندتحصیل خویزئی میں بچہ بچھوڈسنے سے جان بحق

ضلع مہمندتحصیل خویزئی میں بچہ بچھوڈسنے سے جان بحق۔زہرکا حفاظتی ویکسین علاقے کی کسی بھی مرکزصحت میں دستیاب نہ تھاسات سالہ جنیدکپڑے پہن رہاتھاکہ بچھونے ڈس لیا۔وی سی چئیرمین قاری ابراھیم
تحصیل خویزئی کےوی سی چئیرمین قاری ابراھیم نے مہمندپریس کلب میں ایک اخباری بیان کے موقع پربتایاکہ سات سالہ جنیدولدنیازعلی سکنہ گاؤں کوزکس خویزئی گزشتہ شام کے وقت گھرمیں کپڑے پہن رہے تھے۔کہ بچھونے ڈس لیا۔رشتہ داروں نے متاثرہ بچے کوپہلے ارایچ سی آٹاخویزی اوربعدمیں ہیڈکوارٹرہسپتال غلنئی منتقل کیا۔لیکن کسی بھی مرکزصحت میں زہرسے حفاظتی ویکسین نہ مل سکا۔

جبکہ واپسی پرمتاثرہ بچہ جانبرنہ ہوسکا۔وی سی چئیرمین قاری ابراھیم نے سرکاری ہسپتالوں میں زہرسے حفاظتی ویکسین کی فقدان کے بارے میں مزیدبتایاکہ دوہفتے قبل بچھوڈسنے سے ایک بچہ بائیزئی میں بھی جان بحق ہواتھا۔جن کوبھی علاقے میں بروقت ویکسین نہ ملنے سے چل بسا۔انہوں نےبتایا

کہ سرکاری ہسپتالوں میں سانپ ,پاگل کتوں کاٹنے اوربچھوڈسنے کی صورت میں حفاظتی ویکسین فقدان پرعوام میں سخت مایوسی پائے جاتے ہیں۔انہوں نے سرکاری ہسپتالوں میں زہرسے حفاظتی ویکسین فراہمی کاپرزورمطالبہ کیا۔تاکہ عوام مزیدجانی نقصان سے بچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں