31

بھارتی وزیراعظم کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر ہمدردی کا اظہار

بھارتی وزیراعظم کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر ہمدردی کا اظہار

بھارتی وزیراعظم کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر ہمدردی کا اظہار

پاکستان میں سیلاب کے بعد معمولات کی جلد از جلد بحالی کیلئے پر امید ہیں، بھارتی وزیر اعظم— فوٹو: فائل
پاکستان میں سیلاب کے بعد معمولات کی جلد از جلد بحالی کیلئے پر امید ہیں، بھارتی وزیر اعظم— فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سیلاب سےنقصانات پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا، ہم جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں اور قدرتی آفت سے متاثرہ تمام لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سیلاب کے بعد معمولات کی جلد از جلد بحالی کیلئے پر امید ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں اور سیکڑوں کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں