دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے پر منسلک اضلاع کو الرٹ کردیا گیا
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے پر منسلک اضلاع کو الرٹ کردیا گیا
لاہور : دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جس کے بعد دریا سے منسلک اضلاع کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ، چشمہ، گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہے، دریائے سندھ سے منسلک تمام اضلاع کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ادھر خیبرپختونخوا میں دریائے کابل میں ورسک کے مقام پردرمیانے جب کہ نوشہرہ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
دریائے ناگمان میں چارسدہ روڈ پر نچلے درجے کا اور دریائے پنجکوڑہ میں دیر پر نچلے درجےکا سیلاب ہے۔