32

بھٹہ مزدور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی، انہیں خوشحال کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب دیکھنا ممکن نہیں۔ خرم منور منج

بھٹہ مزدور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی، انہیں خوشحال کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب دیکھنا ممکن نہیں۔ خرم منور منج

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب خرم منور منج نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بھٹہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ بھٹہ مزدوروں کی سہولت کیلئے بے شمار اقدامات کئے جا چکے ہیں اور بیشتر انقلابی فیصلے مزید بھی کئے جا رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ کونسل ہال شیخوپورہ میں بھٹہ مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خرم منور منج نے مزید کہا کہ بھٹہ مزدور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انہیں خوشحال کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب دیکھنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدور بھائیوں کا نمائندہ بن کر ان کو درپیش مسائل سے، وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کروں گا

اور ان مسائل کے ازالے کیلئے فوری اقدامات بروئے کار لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں