33

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی کی قیادت میں خانیوال پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی کی قیادت میں خانیوال پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری

خانیوال31اگست22(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی کی قیادت میں خانیوال پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری اس حوالہ سے ڈی پی او جلیل عمران خان نے صدرسرکل خانیوال میں پرہجوم پریس کانفرنس ماہ اگست 22میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف حاصل ہونیوالی بڑی کامیابیوں کے بارے بتایا کہ تھانہ سٹی پولیس نے شاہ زیب عرف شازو گینگ گرفتار کرکے 09 موٹرسائیکل اورلاکھوں روپے برآمد کیے‘ گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن 17 وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے

اسی طرح تھانہ صدر پولیس نے 02 ملزمان گرفتار کرکے 01 کروڑ 83 لاکھ کی برآمدگی کی جبکہ تھانہ کہنہ پولیس نے ذیشان جٹ گینگ کے سرغنہ کو 02 ساتھیوں سمیت گرفتار کیااورملزمان سے 14 وارداتیں کرنے کا انکشاف ہواجبکہ 03 لاکھ 20 ہزار کی برآمدگی کی گئی۔انہو ں نے بتایاکہ ایس ڈی پی او چوہدری محمد عمران کی سربراہی میں کچا کھوہ پولیس نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتار کرلیا

اورملزمان کے قبضہ سے 56 لاکھ 60 ہزار کا مال مسروقہ برآمدکیا گیا اس طرح جرائم پیشہ عناصرکے خلاف صدر سرکل پولیس نے ماہ اگست میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں تقریبا” 03 کروڑ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ڈی پی او نے بتایاکہ ماہ اگست میں صدر سرکل پولیس نے 02 مجرمان اشتہاری ”A” کیٹگری جبکہ 34 ”B” کیٹگری گرفتار کیے‘ منشیات فروشوں کے خلاف 19 مقدمات درج کرکے 12 کلو چرس اور 840 گرام ہیروئن برآمد کی گئی اور شراب فروشوں کے خلاف کاروائی میں 14 مقدمات درج 400 سے زائد شراب برآمدکی گئی جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 27 مقدمات درج، 23 پسٹل، 03 بندوق اور 01 کلاشنکوف برآمدکرلیے

۔پریس کانفرنس کے دوران ایس ڈی پی او صدرسرکل خانیوال چوہدری محمد عمران‘ایس ایچ او تھانہ سٹی محمدبابر‘ایس ایچ او تھانہ صدرخانیوال رشید احمد‘ایس ایچ او تھانہ کہنہ خانیوال ذوالفقاراولکھ اور ایس ایچ او کچا کھو ہ اقبال شاہ سمیت مدعیان بھی موجودتھے۔ ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر کے ہمراہ گاڑیوں کی چابیاں اور نقدی مدعیان کے حوالے کیں جبکہ مدعیان کی جانب ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی اورپولیس ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ڈی پی او نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا

کہ خانیوال پولیس شب وروز جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے مصروف عمل ہے یہی وجہ ہے کہ صدرسرکل پولیس کی انتھک محنت سے کامیابی ملی اورڈکیت گینگز کو گرفتارکرکے مال مسروقہ کی برآمدگی کے حوالہ سے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد عمران اور انکی ٹیم نے زبردست کاروائی کی ہے۔انہوں نے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد عمران اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں