Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شیخ محمد بن راشدالمکتوم کا پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے امداد کا اعلان، کیپٹن عاصم کا خراج تحسین

شیخ محمد بن راشدالمکتوم کا پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے امداد کا اعلان، کیپٹن عاصم کا خراج تحسین

دبئی(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی عوام کے لیے امداد کے اعلان پر خراج تحسین پیشن کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر / وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 50 ملین درہم کا اعلان ان کی پاکستان اور پاکستانی عوام سے محبت کا مظہر ہے،

متحدہ عرب امارات اور دبئی کے حکمرانوں نے ماضی میں بھی پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی بنا پرہمیشہ تعاون کیا اور پاکستان کیساتھ ہر مصیبت کی گھڑی میں ساتھ کھڑے رہے جس پر پاکستانی عوام ان کی احسان مند رہی ہے، میں دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے 50 ملین درہم کےاعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں اور پاکستانی عوام خصوصا” اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کو کسی امتحان کی ضرورت نہیں دونوں برادر ملک اٹوٹ محبت کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں،

متحدہ عرب امارات اور دبئی کی حکمرانوں نے ہمیشہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھا اور ہر آڑے وقت میں پاکستان اور پاکستانیوں کی بھرپور مدد کی، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے اس اعلان کو پاکستانی عوام کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے، واضع رہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گذشتہ روز پاکستان میں آئے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 50 ملین درہم کا اعلان کیا

اور ہدایات جاری کیں کہ اس امداد کو جلد از جلد متاثرین تک پہنچایا جائے، یہ امداد محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹیوز(MBRGI) کے پلیٹ فورم سے تقسیم کی جائے گی

Exit mobile version