عوامی خدمت کھلی کچہری کے علاوہ آپ اپنے مسائل کے بارے میں جب چاہے مجھ اسسٹنٹ کمشنر سے مل سکتے ہیں. چوہدری محمد اکمل
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) پنجاب بھر کی طرح جہانیاں میں بھی دوسرے روز بھی عوامی خدمت کھلی کچہری تحصیل کمپلیکس کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی. کھلی کچہری کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری محمد اکمل نے کی ، اس دوران سائلین کے مسائل سنے گے اور موقعے پر احکامات جاری کیے گئے.
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اکمل نے سائلین سے کہا کہ عوامی خدمت کھلی کچہری کے علاوہ آپ اپنے مسائل کے بارے میں جس وقت چاہے مجھ اسسٹنٹ کمشنر سے مل سکتے ہیں عوامی خدمت کھلی کچہری میں تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی ، سروس سنٹر انچارج محمد عدیل اور قانونگو فرخ جلیل، ریونیو فیلڈ سٹاف اور دیگر سٹاف موجود تھا.