35

انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا

انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا

کوئٹہ ( پ ر) انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم (رجسٹرڈ ) بلوچستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مداد کے لیے لگایا گیا کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا اس موقع صوبے کے فنکاروں کی بڑی تعداد کیمپ میں شریک ہوئی فنکاروں اور شہریوں نے فورم کی جانب سے لگائے گئے امداد ی کیمپ کو سراہا اور اپنی جانب سے ہرممکن امداد اور عطیات کی کا یقین دلایا اس موقع پر فورم کی چیئر پرسن شائستہ صنم ،

ملک سعید اعوان ،آصف جہانگیر ، خالد حسین ، عرفان قمبرانی ، فراز مری نے فنکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو تنہا ء نہیں چھوڑ یں گے اور اُن کی مدد کے لیے صوبے کے فنکار ہر ممکن کوشش کریں گے اُنہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے حوصلے اور باہم مل جل کر جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے

کہ مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر اس کارِخیر میں حصہ لیں اُنہوں نے کہا کہ فنکاروں نے ہر مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے حصہ لیا ہے اور انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم کا بحالی کیمپ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اُنہوں نے فنکاروں اور شہریوں کی جانب سے فورم کے امدادی کیمپ میں شرکت اور عطیات دے کر متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے جس عزم کا اظہار کیا ہے اُس پر اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے

ہیںاس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ امدادی کیمپ جاری رکھا جائے گااس موقع پر فورم کی چیئر پرسن شائستہ صنم نے فنکاروں کے جوش وجذبے کی تعریف کی کیمپ میں فنکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبے کی معروف اداکارہ مسکان ملک نے کہا کہ فنکار وں نے ہر دور میں بڑھ چڑھ کر بھلائی کے کاموں میں حصہ لیا ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں