32

رات گئے اچانک مرکزی ڈسپوزل ایکسپریس ہائی وے کی الیکٹرک موٹر میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر جہانیاں چوہدری محمد اکمل نے دورہ

رات گئے اچانک مرکزی ڈسپوزل ایکسپریس ہائی وے کی الیکٹرک موٹر میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر جہانیاں چوہدری محمد اکمل نے دورہ

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) رات گئے اچانک مرکزی ڈسپوزل ایکسپریس ہائی وے کی الیکٹرک موٹر میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر جہانیاں چوہدری محمد اکمل نے دورہ کیا اور واٹر اینڈ ڈسپوزل سپرنٹنڈنٹ محمد ناصر سے اچانک الیکٹرک موٹرز بند ہونے کی وجہ دریافت کی تو محمد ناصر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چلتے پمپ کے اچانک سٹڈ ٹوٹ گئے تھے جس کی وجہ سے گندے پانی والے کنویں کا پانی ڈائریکٹ موٹر والے کمرے میں داخل ہو گیا ہے

، ایسا پہلی بار ہوا ہے، ہماری ٹیم رات گئے تک الیکٹرک موٹر کو درست کرنے میں لگے ہوئے ہیں. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اکمل نے کہا کہ جتنی جلد ممکن ہو تو کم وقت میں الیکٹرک موٹرز درست کر کے ڈسپوزل کو اصلی حالت میں بحال کیا جائے، اس سارے عمل کی میں خود اسسٹنٹ کمشنر نگرانی کروں گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں