شیخوپورہ، صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی ہدایت پر شیخوپوہ میں بھی صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک کی جانب سے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے عوام کے مسائل سنے ، ضلع بھر سے آئے ہوئے سائلین اپنے مسائل کے حل کے لئے پیش ہوئے۔
، جہاں عوام کو سفارش اور دباﺅ کے بغیر اپنے مسائل براہ راست افسران تک پہنچانے کا موقع ملے گا۔ کھلی کچہری میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان اور پولیس افسران بھی موجود تھے