ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک کامیاب عورت کا ہاتھ ہوتا ہے- صائمہ کلثوم سندھو ایڈووکیٹ
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک کامیاب عورت کا ہاتھ ہوتا ہے- ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما و معروف قانون دان میڈم صائمہ کلثوم سندھو ایڈووکیٹ نے مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ مقامی ہال میں ایک کنونشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-
انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی اسوقت تک نہیں آسکتی جب تک اندر سے خود کو تبدیل نہ کیا جائے اسلئے معاشرتی بگاڑ کو ختم کرنے کے لئے ہرفرد کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے خود کو بدلا جائے اور ذاتیات سے بالاتر ہوکر معاشرے میں مثبت کردار ادا کیا جائے- انہوں نے کہا کہ ہم نے وکلاء برادری کے تعاون سے لیگل ایڈ کے حوالے سے خواتین کی مدد کے لئے ” آگاہی ” کا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس کے ذریعے مجبور و بے بس خواتین مفت قانونی مشورے اور دیگر جملہ کیسز کے معاملات بالکل مفت کئے جاتے ہیں
اور ہماری لیگل ٹیم ان پریشان، مجبور و بے بس خواتین کی مکمل قانونی مدد فراہم کرتے ہوئے ان کو معاشرے کا باوقار شہری بنانے کے لئے کردار ادا کرتی ہے- انہوں نے کہا کہ ایک مرد کی تعلیم ایک فرد کی تعلیم اور ایک عورت کی تعلیم ایک ترقی یافتہ خاندان اور معاشرہ کی ضامن ہے- میڈم صائمہ کلثوم سندھو ایڈووکیٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ہرسطح پر خواتین مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑتےرہیں گے