ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئ جرگہ ھال میں 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد
ضلع مہمند ۔
ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئ جرگہ ھال میں 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد ۔DC مہمندعارف اللہ اعوان۔mna ساجد خان ۔چیئرمین مولانا تاج ولی خان ۔ضلعی افیسرزاور شھدائے مہمند کے رشتہ داروں اور مشران کی شرکت۔شھدا کے رشتہ داروں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔شھدا کے ایثال ثواب کیلئے خصوصی دعاء بھی کی گئ۔
یوم دفاع چھ ستمبر کے حوالے ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئ جرگہ ھال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔اور پہلے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
تقریب میں ایم این اے ساجدخان۔چیئرمین تاج ولی خان۔ڈپٹی کمیشنر عارف اللہ اعوان نے یوم دفاع کے حوالے تقاریر کی۔مقررین نے کہا کہ اس ملک دفاع کیلئے پاک فوج ۔سیکورٹی فورسز اور قومی مشران کے ساتھ ساتھ نوجوانوں نے بھی بیش بہا قربانی دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ھم امن کے ساتھ ترقی کی راہ میں گامزن ہیں۔اس دن کے یاد کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم ان شھدا کے یاد کوتازہ کریں۔جس نے اس ملک اور قوم کیلئے قربانی دی ہے۔ہم سلام پیش کرتے ان شھدا کو اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان شھدا کے درجات کو بلند کریں۔
تقریب کے دوران سینکڑوں شھدا کے رشتہ داروں ضلع انتظامیہ کی جانب سے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ مہمند پریس کلب کے شھدا کے رشتہ داروں کو بھی تحائف دئے گئے۔۔اخیر میں شھدا کے درجات کی بلندی کیلئے۔ اورملک اور قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاء بھی کی گئ۔تقریب میں تحصیل صافی۔خویزی بائزی۔امبار۔ پڑانگ غار ۔ ترگزی اور حلیمزی کے شھدا کے رشتہ داروں اور مشران اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔