Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

برسات اور سیلابی ریلے نے سندھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے وقت کے ساتھ اسکا ازالہ سندھ حکومت کرے گی ،صادق علی میمن

برسات اور سیلابی ریلے نے سندھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے وقت کے ساتھ اسکا ازالہ سندھ حکومت کرے گی ،صادق علی میمن

ٹھٹھہ امین فاروقی
پیپلز پارٹی ٹھٹھہ صدر مشیر وزیراعلی سندھ صادق علی میمن نے کہا ہیکہ برسات اور سیلابی ریلے نے سندھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے وقت کے ساتھ اسکا ازالہ سندھ حکومت کرے گی ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ کی عوام کا ہر مشکل میں بھرپور ساتھ دیا ہے ، یہ وقت سیاست کا نہیں خدمت کاہے ، وہ سیلاب متاثرین جو سندھ کے مختلف ضلعوں خیرپور ناتھن شاہ ، لاڑکانہ ، دادو ، میھڑ ، سمیت دیگر ضلعوں سے آئے ہوئے

متاثرین سے دھابیجی میں پیپلزپارٹی آفس میں ملاقات کر رہے تھے صادق میمن نے کہا کہ اس وقت سیلابی ریلا سجاول سے کچے کو روندتا ہوا سمندر برد ہورہا ہے سندھ حکومت ہر طرح سے متاثرین کے ساتھ ہے اللہ نے چاہا تو جلد اس مشکل گھڑی سے نکل جائے گیں انکے ہمراہ امتیاز قریشی ، بابو پہنور ، فقیر نبی بخش بلوچ ، سکندر علی پہنور جان محمد تھیم و دیگر موجود تھے

Exit mobile version