27

بہترزندگی ویلفیئر آرگنائزیش ضلع مردان کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری وساری رہے گی

بہترزندگی ویلفیئر آرگنائزیش ضلع مردان کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری وساری رہے گی

مردان(شاہ باباحبیب عارف)بہترزندگی ویلفیئر آرگنائزیش ضلع مردان کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری وساری رہے گی ۔۔حاجی فضل معبود سرپرست اعلٰی بہترزندگی آرگنائزیشن ضلع مردان حاجی فضل معبود نے اپنے ٹیم کے اراکین کیساتھ سوات کے علاقہ مٹہ منڈال ڈاگ کا دورہ کرتے ہوئے تنظیم کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے راشن جس میں آٹا دال لوبيا ملک پېک پانی اوربچوں کے لیے بسکٹ وغيره متاثرین میں تقسیم کیا
اس موقع پر سرپرست اعلٰی حاجی فضل معبود صدر نديم الرحمان اور جنرل سيکرٹری جمال خان نے بیان جاری کرتے ہوۓ کہا کہ مزید امدادی سامان ریلیف کیمپ پر پہنچانے کے لیے اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بہترزندگی آرگنائزیشن ضلع مردان مذید بھی اپنی تعاون جاری رکھے گی انہوں کہا کہ سیلاب متاثرین مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے تعاون کے منتظر ہیں ہمیں اس موقع پر دل کھول کر اپنا اپناکردارادا کرتے ہوئے

مشکل میں گھرے اپنے بھائیوں بہنوں اور بزرگوں کی بھرپور مدد کرنی ہے،بے یارو مددگار ہمارے پاکستانی ہماری مدد کے منتظر ہیں انہوں کہا کہ فلاحی تنظیموں کے علاوہ بھی ضلع مردان کے غیور اور زندہ دل لوگوں نے ہمیشہ ہر آنے والی زمینی و آسمانی آفت کے موقع پر مصیبت زدہ لوگوں کی بھرپور مدد کی ہے

اور اپنا قومی،فلاحی،دینی کردار ادا کیا ہے ہم اس موقع پر ضلع مردان کے تاجران برادری سیاسی جماعتوں اور مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ اہلیان مردان نے ہمشیہ دل کھول کر اپنے پاکستانی عوام کی خدمت کررہے ہیں اور ان شاءاللہ خدمت کا یہ سلسلہ ہرمشکل وقت میں جاری وساری رہیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں