Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اربن پلانٹیشن مہم کے تحت ضلع مردان میں ملکر لاکھوں پودے لگائینگے۔ سمیع الرحمٰن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

اربن پلانٹیشن مہم کے تحت ضلع مردان میں ملکر لاکھوں پودے لگائینگے۔ سمیع الرحمٰن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

مردان (شاہ باباحبیب عارف)اربن پلانٹیشن مہم کے تحت ضلع مردان میں ملکر لاکھوں پودے لگائینگے۔ سمیع الرحمٰن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنائنس اینڈ پلانگ سمیع الرحمٰن کے زیر صدارت مون سون پلانٹیشن مہم کے فالو اپ اور اربن پلانٹیشن کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کے حوالے سے میٹینگ کا انعقاد۔ اس موقع پر ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی

ضلعی محکموں کی جانب سے مون سون پلانٹیشن میں لگائے گئے پودوں کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ پیش کی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ضلعی محکموں کے تعاون سے آئندہ کیلئے اربن پلانٹیشن مہم کے تحت لائحہ عمل کو حتمی شکل دیتے ہوئے جگہوں کا تعین کیا اور منتخب جگہوں پر وسیع پیمانے پر پودے لگانے کی ہدایات جاری کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اربن پلانٹیشن شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ہر ممکن اقدامات اور وسائل بروائے کار لانے اور ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والو سےان کی مدد بھی حاصل کرنے کی ہدایات جاری کی۔

Exit mobile version