Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کا سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے احسن اقدام

ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کا سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے احسن اقدام

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کا سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے احسن اقدام
9 تا 11 ستمبر تین روزہ فلڈ ڈونرز فیملی چلڈرن گالا کرانے کا اعلان
ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی کی ہدایت پر فلڈ ڈونرز فیملی چلڈرن گالا خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج میں ہوگا
صرف خواتین اور 10 سال عمر سے کم بچوں کو گالا میں صبح 9 تا دوپہر 2 بجے تک شرکت کی اجازت ہوگی
فلڈ ڈونرز فیملی چلڈرن گالا میں خواتین اور بچوں کی تفریح کے لئے رنگا رنگ پروگرامز کا اہتمام
مصوری، ہاکی،چاٹی ریس سمیت مختلف مقابلہ جات،پرندوں کی نمائش،فوڈ سٹریٹ اور رنگا رنگ پروگرام شامل
میجک شو،گھوڑا،اونٹ سواری،کرکٹ ہاکی میچر،کراٹے،رسہ کشی،کوئز مقابلہ بھی پروگرامز کا حصہ
شرکاء گالا کو سیلاب متاثرین کی امداد اور ان کی بحالی کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات بارے ملٹی میڈیا پر رپورٹ بھی دکھائی جائے گی
ڈپٹی کشمنر عمر افتخار شیرازی کا انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے خانیوال پبلک سکول کا دورہ انتظامی کمیٹی کے افسران کو گالا کو یادگار بنانے بارے گائیڈ لائن دی
فلڈ ڈونرز فیملی چلڈرن گالا کا مقصد سیلاب زدہ بھائیوں کی مدد کرنا یے :ڈپٹی کمشنر
گالا میں مختلف شعبوں میں ضلع سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا:عمر افتخار شیرازی

Exit mobile version