الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن ملتوی کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ہر لحاظ سے مسلم لیگ نون کی جیت چاہتے ہیں- میاں علی بشیر ایڈوکیٹ
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)سابق جنرل سیکرٹری بار شیخوپورہ و رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں علی بشیر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن ملتوی کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ہر لحاظ سے مسلم لیگ نون کی جیت چاہتے ہیں حالیہ ضمنی الیکشن میں اپنی ہار کو دیکھ کر پی ڈی ایم میں جو خوف طاری ہوا ہے ان ضمنی الیکشنوں کی ہار کے خوف سے الیکشن کمیشن کے ساتھ ساز باز ہو کر مسلم لیگ نون نے اپنی جان چھڑائی ہے اور ضمنی الیکشن ملتوی ہونے کے بعد مسلم لیگی
ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں- میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہی وہ خوف ہے جو عمران خان اس پی ڈی ایم کی آنکھوں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ بات اب حقیقت ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں اب کسی بھی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت جو کوئی بھی جس قسم کے اس ملک میں کردار ادا کر رہے ہیں وہ ملک پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں،
مگر یہاں پر موجود ذاتی مفاد پرستوں کا ٹولہ جو آج کل پی ڈی ایم کے نام سے عوام کو گمراہ کر رہا ہے، عوام ان کو پہچان چکی ہے یہ جو مرضی کر لیں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف اور عالم اسلام کے لیڈر عمران خان ان کو ہر وقت ہر موڑ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں