30

ڈی آئی خان/ پاک فوج کی طرف سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

ڈی آئی خان/ پاک فوج کی طرف سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)سیلاب زدہ افراد کی بحالی اور انکو مکمل ضروریات زندگی فراہم کرنے کے لیے پاک فوج کی جانب سے فلڈ ریلیف آپریشنز کا سلسلہ یومیہ بنیادوں پر جاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے تحصیل کلاچی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں ٹکواڑہ، کڑی ملنگ، کڑی احمد شاہ، قلندر، گلوٹی، روڑی، جہانگیر آباد، گرہ نواب،

گرہ شہباز، گرہ بختیار، گرہ گلداد اور مڈی میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں 1600 خشک راشن کے بیگز،منرل واٹر، کپڑے اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں، تحصیل کلاچی کے علاقے روڑی میں نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے ایک عدد موٹر پمپ بھی فراہم کر دیا گیا۔ جبکہ روڑی اور جہانگیر آباد کے متاثرین سیلاب کو 60 بستر بھی فراہم کیے گئے۔ دوسری جانب علاقہ روڑی میں لگائے گئے

میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ علاوہ ازیں تحصیل کلاچی کے علاقے کوٹ ظفر فردوسی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پندرہ کلو کے 80 آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے

جبکہ مختلف اشیاء ضروریہ سے بنائے گئے بارہ بارہ کلو کے پچاس راشن بیگز بھی متاثرین سیلاب کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فراہم کیے گئے۔ سیلاب متاثرہ علاقے میں 50 عدد فرسٹ ایڈ بیگز بھی پاک فوج کی جانب سے فراہم کیے گئے تاکہ کسی حادثہ کی صورت میں اہلیان علاقہ فوری طور پر مریض کو خود ہی طبی امداد فراہم کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں