ضلع مہمند۔تحصیل حلیمزئی کٹاسر کے پہاڑ پر نصب شدہ ٹیلی نار ٹاور کے صارفین غیر معیاری نیٹ ورک کی وجہ سے شدید پریشان
ضلع مہمند۔تحصیل حلیمزئی کٹاسر کے پہاڑ پر نصب شدہ ٹیلی نار ٹاور کے صارفین غیر معیاری نیٹ ورک کی وجہ سے شدید پریشان، فنی خرابی کی وجہ سے صارفین کا پیکج ضائع ہوجاتا ہے،کٹا سر، رامی خیل،یوسف خیل،کٹار،داوت کور،انات کور وغیرہ کے رہائشیوں نے اخباری بیان کے ذریعے بتایا کہ مذکورہ ٹاور کے
صارفین کو غیر معیاری نیٹ ورک کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔اس مہنگائی کے دور میں ہزاروں روپے کا نیٹ اور کال پیکج کرتے ہیں۔جو کہ غیر معیاری سروس کی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر نیٹ ورک کا مسئلہ حل نہ ہوا تو مزید مالی نقصان اور پریشانی سے بچنے کیلئے دوسرے نیٹ ورک کے سم استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔