Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ٹھٹھہ:ھیومن پاکستان ویلفئیر آرگنائزیشن ثھٹھہ کی طرف سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم

ٹھٹھہ:ھیومن پاکستان ویلفئیر آرگنائزیشن ثھٹھہ کی طرف سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم

ٹھٹھہ

ھیومن پاکستان ویلفئیر آرگنائزیشن ثھٹھہ کی طرف سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی وراثت، مشیر وزیر اعلیٰ سندھ صادق علی میمن ، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غظنفر علی قادری امتیاز قریشی اور ممتازمیمن نے سامان تقسیم کیا

ٹھٹھہ کی معروف غیرسرکاری تنظیم ھیومن پاکستان ویلفئیر آرگنائزیشن سیلاب متاثرین کے لئے دن رات کام کررہی ہے اس تنظیم کی سربراہ مس فزا شاہ اپنی ٹیم کے ساتھ مختلف امدادی کیمپوں میں راشن، پکا ہوا کھانا بسکٹ اور مرد، خواتین اور بچوں کے کپڑے تقسیم کررہی ہیں مشکل کی اس گھڑی میں اس تنظیم نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ بہت کام کیا ہےتنظیم کی طرف سے چلیا کے قریب کچے کے

علاقے کے میں ڈوبنے والے امدادی کیمپ کے دوسو خاندانوں میں پکاہوا کھانا، سلے ہوئے کپڑے اور دگر تحائیف مشیر وزیر اعلیٰ سندھ صادق علی میمن، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غظنفر علی قادری، امتیاز قریشی اور ممتازمیمن کے ہاتھوں سے تقسیم کئے، اس موقع پر میڈیا ڈے بات کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلیٰ سندھ صادق میمن نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرین کی پھرپور مدد کررہی ہے، انکی رہائیش ،کھانے ہینے کا بندوبست علاج
کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سے فی کس پچیس ہزار روپے، اور فی گھر پانچ لاکھ روپے دے گی ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غظنفر علی قادری نے کہا اس وقت ایک لاکھ سے زیادہ متاثرین کیمپوں میں ہیں ان کو سندھ حکومت اور فلاحی اداروں کی طرف سے تمام سہولیات دے رہے ہیں محرمہ فزا شاہ نے بتایا کہ ہماری تنظیم روزانہ کی بنیاد پر متاثرین کی مدد کررہی ہے ہمارا اولین مقصد یہ ہے کہ پہلے ان کو پکا ہوا کھانا پہنچایا جائے تاکہ پیٹ بھرا ہوگا تو دوسری مشکلات کو منہ دے دے سکتے ہیں

Exit mobile version