28

شیخوپورہ:محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شیخوپورہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

شیخوپورہ:محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شیخوپورہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شیخوپورہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے آفس کے بالکل قریب واقع عائشہ پارک سے متصل اہم روڑ گندے پانی کے جوہر کا منظر پیش کررہا ہے جوکہ انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے، مذکورہ محکمہ کے افسران اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے ناقص سیوریج علاقہ میں تعفن اور مچھر پھیلانے کا باعث بن رہا ہے

– خاص طور پر قابل ذکر امر یہ ہے کہ اس علاقہ میں مختلف سرکاری افسران کی رہائش گاہیں، ججز کالونی، سروسز کلب، ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو سکول، دارالامان، ایف بی آر دفتر و دیگر اہم ادارے موجود ہیں اس طرف جانے والا یہ اہم روڑ گندے پانی کے جوہر کا منظر پیش کررہا ہے اور کافی روز گذرنے کے باوجود انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے، نہ صرف یہاں پر آمدورفت میں رکاوٹ پیش آرہی ہے بلکہ علاقہ مکیں سیورج کی خرابی،

ناقص انتظامات اور نکاسی آب میں رکاوٹ اور مچھروں کی افزائش بالخصوص ڈینگی و دیگر موزی امراض پھیلنے کے خدشہ کے باعث پریشانی کا شکار ہیں- بلدیہ کاعملہ صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مکمل ناکام ہوچکا- ذرائع کے مطابق اس جگہ پر سیوریج ڈالتے وقت لیول کا خیال نہیں رکھا گیا جوکہ ناقص پلاننگ کرنے والے نااہل متعلقہ افسران و ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت کا شاخسانہ ہے

جس کے باعث نہ صرف یہ سیوریج بلکہ شہر بھر میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہوچکے ہیں اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی مکمل ناکارہ پلاننگ اور جملہ طور پر ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں- علاقہ مکینوں و دیگر شہریوں نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں