خانیوال:بسلسلہ پرائس چیکنگ اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میاں چنوں کی کاروائی
خانیوال/میاں چنوں (سعید احمد بھٹی)
اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میاں چنوں چوہدری رمیض ظفر نے بسلسلہ پرائس چیکنگ میاں چنوں کے مختلف مارکیٹس،سبزی منڈی، فارسٹ پارک کے قریب اور 26پل گوشت، اور اشیاء ضروریات زندگی کی قیمتوں کو چیک کیا۔خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو موقع پر جرمانے کیاگیا۔
اس موقع ہر کہا کہ تمام دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی یے کہ گورنمنٹ سے مقررہ کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خورونوش فروخت کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی میں لائی گی۔