25

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں عمران خان کی تقریر کی مذمت کرتا ہوں، کیپٹن عاصم ملک

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں عمران خان کی تقریر کی مذمت کرتا ہوں، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سب سے بڑے منصب وزیراعظم کے عہدے پر فائز شخص عمران خان آج کل اسلام اور پاکستان کے خلاف مغلظات بول رہا ہے، ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن عاصم ملک نے دوران گفتگو کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے بے دخلی کے بعد حواس باختہ ہوچکا ہے

اور اس بدحواسی کے عالم میں یہ شخص ناصرف پاکستان کی سلامتی کے درپے ہوگیا ہے بلکہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اسلام کے خلاف بھی غلط باتیں کرتا پھر رہا ہے، مجھے گذشتہ روز کی ان کی تقریر پر بہت دکھ اور افسوس ہوا جو انہوں نے اسلام اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں غلط اور گستاخانہ باتیں کیں، میں عمران خان کہ تقریر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں

جس میں انہوں نے کہا کہ میں آپ کو اسلام اور حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی سے آزاد کرانا چاہتا ہوں مجھے تعجب ہے کہ ایسا شخص اسلامی ملک کے وزیراعظم جیسے اہم عہدے پر فائز کیسے رہا، ہمہیں تمام تر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر یہ سوچنا ہوگا کہ یہ شخص پاکستان کے ساتھ ساتھ اسلام کو کس قدر نقصان پہنچا رہا ہے،

وقت آ گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکر اب نام نہاد تبدیلی کے لبادے میں چھپے عمران خان کے اس گھناؤنے چہرے کو پہچان کر اس کو ہمیشہ کے لئے مسترد کردیں اور استحکام پاکستان کے لیے محب وطن قوتوں کے ہاتھ مضبوط کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں