Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک کا ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کا دودہ

صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک کا ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کا دودہ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کا دودہ کیا- ڈسٹرکٹ ہسپتال آمد پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام مصطفیٰ اور نرسز نے صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے ویلکم کیا- اس موقع پر آصف ورک ، میاں قیصر ،ایڈیٹر انچیف روزنامہ فرنٹ لائن لاہور محمد الیاس گجر ڈاکٹر عثمان منہاس ، ڈاکٹرمیاں عمران شہزاد ،

رانا محمد عرفان، اور دیگر موجود تھے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دورے کے دوران خرم شہزاد ورک نے ہسپتال میں نئے پرائیویٹ رومز کا افتتاح کیا صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی مفت ادویات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا ، خرم شہزاد ورک نے مریضوں کے ورثا سے مفت دی جانے والی ادویات مطلق دریافت کیا ہسپتال کے دورے کے دوران ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر ایم ایس ڈاکٹر غلام مصطفی اور ہسپتال انتظامیہ کو شاباش دی

انہوں نے مزید کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے عوام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج و معالجہ جاری و ساری ہے- اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نکلنے نہیں دے گی اور عوام کو صحت کی تمام سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے

Exit mobile version