شیخوپورہ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور میونسپل انتظامیہ کی نااہلی
خاص طور پر قابل ذکر امر یہ ہے کہ اس علاقہ میں مختلف سرکاری افسران کی رہائش گاہیں، ججز کالونی، سروسز کلب، اینٹی کرپشن دفاتر، ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو سکول، دارالامان، ایف بی آر دفتر و دیگر اہم ادارے موجود ہیں اس طرف جانے والا یہ اہم روڑ گندے پانی کے جوہڑ کا منظر پیش کررہا ہے اور میڈیا کی جانب سے توجہ مبذول کروانے کے باوجود انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے اور یہ تعفن پھیلانے والا گندہ پانی تاحال جوہڑ کے تالاب کا منظر پیش کررہا ہے، نہ صرف یہاں پر آمدورفت میں رکاوٹ پیش آرہی ہے
جس کے باعث نہ صرف یہ سیوریج بلکہ شہر بھر میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہوچکے ہیں اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی مکمل ناکارہ پلاننگ اور جملہ طور پر ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں- علاقہ مکینوں و دیگر شہریوں نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے