48

رسم چہلم کے موقع پر شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور علماء کرام سے اپیل ہے کہ بھائی چارے کی فضا قائم کرتے ہوئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ چوہدری محمد اکمل

رسم چہلم کے موقع پر شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور علماء کرام سے اپیل ہے کہ بھائی چارے کی فضا قائم کرتے ہوئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ چوہدری محمد اکمل

جہانیاں/خانیوال (سعید احمد بھٹی) رسم چہلم کے موقع پر شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور علماء کرام سے اپیل ہے کہ بھائی چارے کی فضا قائم کرتے ہوئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ چوہدری محمد اکمل”ڈپٹی کمشنر خانیوال عمر افتخار شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس میں رسم چہلم کے حوالے سے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر/ ہیڈ منسٹریٹر جہانیاں چوہدری محمد اکمل نے کی ۔

آمن کمیٹی کے تمام ممبران اور لائینز ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز نے شرکت کی جبکہ خصوصی شرکت ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ پولیس سرکل جہانیاں چوہدری عبد الکریم نے کی ۔ اجلاس میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز نے اپنے اپنے فرائض اور انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اکمل نے یوم عاشور کے جلوس اور بہتر انتظامات کرنے پر ممبران آمن کمیٹی اور لائینز ڈیپارٹمنٹ آفیسرز کی حوصلہ افزائی کی

اور ہدایت کی کہ رسم چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر بھی اسی طرح عزاداری بھائیوں اور انتظامیہ امام بارگاہ حسینیہ کے ساتھ بہتر تعاون کیا جائے ، سیکورٹی کیمرے نصب کیے جائیں اور فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ۔ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے مزید انھوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ بھائی چارے کی فضا قائم کرتے ہوئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں