اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میاں چنوں چوہدری رمیض ظفر نے اچانک اراضی ریکارڈ سینٹر میاں چنوں کا دورہ
میاں چنوں/خانیوال (سعید احمد بھٹی)اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میاں چنوں چوہدری رمیض ظفر نے اچانک اراضی ریکارڈ سینٹر میاں چنوں کا دورہ کیا۔سٹاف کی حاضری اور صفائی کے معیار کو چیک کیا۔
ساتھ موقع پر لینڈ ریکارڈ آفیسراورسروس سینٹر انچارج بھی موجود تھے۔سروس ڈیلیوری کے بارے میں سائلین سے دریافت کیا۔اوراس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ سائلین کو بہترین سروس ڈیلیوری مہیا کی جائے۔