ہر سطح پر متوسط طبقہ کی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں- میڈم عفت کوثر اعوان ایڈووکیٹ 35

ہر سطح پر متوسط طبقہ کی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں- میڈم عفت کوثر اعوان ایڈووکیٹ

ہر سطح پر متوسط طبقہ کی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں- میڈم عفت کوثر اعوان ایڈووکیٹ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ہر سطح پر متوسط طبقہ کی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں- ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنما میڈم عفت کوثر اعوان ایڈووکیٹ نے صحافی و کالمسٹ بیوروچیف FS میڈیا نیٹ ورک شیخ محمد طیب سے دوران انٹرویو اپنے ایک بیان میں کیا-

انہوں نے کہا کہ “ہنرگھر “کے پلیٹ فارم سے سماجی خدمت کا آغاز کرہی ہوں جس کے ذریعے زندگی سے مایوس خواتین کو زندگی کی نوید دینی ہے – انہوں نے کہا کہ مفلس و بے آسرا بچیوں کی فلاح و بہبود کے جذبہ کے تحت تکنیکی و فنی علوم کے لئے “ہنرگھر ” کے نام سے ایک ادارہ کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا

جس کا بنیادی مقصد غریب اور مفلس، متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی بچیوں کو باہمت بنانا ہے تاکہ وہ اس ادارہ سے تکنیکی و فنی علوم کے حصول کے بعد باوقار انداز سے اپنے خاندان کی بہترین کفالت کرسکیں اور انشاءاللٰہ ہم اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے پرعزم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں