ضلع مہمند کےتحصیل صافی میں مامدگھٹ کے مقام پر گرینڈقومی جرگہ
ضلع مہمند۔(افضل صافی)
ضلع مہمند کےتحصیل صافی میں مامدگھٹ کے مقام پر گرینڈقومی جرگہ ۔مامدگھٹ ہسپتال میں ms کو فوری طور پر تبدیل کرنے اور ملک فردوس کے خلاف fir ختم کرنے کا مطالبہ۔ہسپتال میں تمام سہولیات پورہ کرنے کا بھی پرزور مطالبہ۔مہمند لویہ جرگہ اور سیاسی پارٹیوں کے مشران نے بھی شرکت۔اگر 5 اکتوبر تک مطالبات پورہ نہیں ہوئے تو سخت احتاج کرینگے۔جرگہ میں متفقہ فیصلہ۔بعد میں مہمند لویہ جرگہ کے مشران پر مشتمل کمیٹی نے dsp اور dho سے ملاقات کی اور ایک ہفتے میں مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائ گئ۔
ضلع کے تحصیل صافی میں مامدگھٹ کے مقام پر مہمند قوم کا ایک گرینڈ جرگہ مامد گھٹ ہسپتال میں ایم ایس کے خلاف منعقد ہوا جس میں مہمند لویہ جرگہ کر مرکزی صدر خان بہادر۔محمدعلی شنواری۔روح الامین۔ٹھیکہ دار خان۔پیپلزپارٹی مہمند کے جنرل سیکرٹری وحیدمومند۔جماعت اسلامی کے امیر محمدسعید۔ملک فردوس خان۔جمعت علمائے اسلام کے ڈاکٹرحیات۔اور ملک فضل الہی۔نے کہا کہ مامدگھٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیرحاضری اور علاج کےفقدان کے بارے ملک فردوس نے ہسپتال میں شکایت اور اپنے حق کیلئے احتجاج کیا تھا جس پر انتظامیہ نے ملک فردوس کے خلاف fir درج کیا ہے جس کا ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور فوری طور پر fir ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں
اسکے ساتھ ہی مامدگھٹ ہسپتال میں تعینات مڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سریر کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں مامدگھٹ ہسپتال میں تمام سہولیات کو فوری طور پر پورہ کریں۔اور محکمہ صحت ایم ایس کے خلاف انکواری کرکے انکے خلاف سخت کاروائ کریں۔مقررین نے کہا کہ صحت کی سہولیات عوام کو دینا حکومت کی زمہ داری ہے۔اور ہسپتالوں میں لاکھوں روپئے فنڈز خرچ ہوتے ہیں لیکن علاج نہ ہونے کے برابر ہیں۔
بعدمیں مہمند لویہ جرگہ نے مسائل حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنائ جس میں مرکزی صدر خان بہادر خان۔محمدعلی شنواری۔روح الامین۔ٹھیکہ دار خان اور ملک فردوس شامل تھے ۔کمیٹی نے dsp ایاز خان اور dho رفیق حیات سے ملاقات کی اور ملک فردوست کے خلاف ایف ائ آر ختم کرنے اور مامد گھٹ ہسپتال میں سہولیات فراہم کرنے اور ایم ایس کے خلاف کاروائ کرنے کامطالبہ جس کیلئے dho نے ایک ہفتے کی مہلت مانگی جس میں باقائدہ انکواری کمیٹی بنائ جائگی اور تمام مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائ گئ۔